Home / ہمارےمتعلق

ہمارےمتعلق

کمپلکس  کا مجموعی تعمیر شدہ حصہ۳۳۸۹۱۲ مربع فٹ پر مشتمل ہے جبکہ قطعۂ زمین کا کل رقبہ ۴۲کنال ہے ۔ قطع زمین حکومت پنجاب کاعطیہ ہے ۔ کمپلیکس کے چھ بڑے حصے ہیں جن میں کا نفرس سنٹرنمایاں خصوصیات کا حامل ہے ۔ کمپلیکس کے مختلف حصوں کی نمایاں خصوصیات درج ذ یل ہیں ۔

(کا نفرنس سنٹر (ایوان 

اس حصے میں۷۲۰ نشستوں کا ہا ل ، ۳۲۰ نشستوں کی گیلری ہے ۔ تہہ خانے میں مہمانوں کی ضیافت کے لئے وسیع ہال بھی موجود ہے ۔ اس کے علاوہ اوپر اور نیچے ،  ہال کے ارد گرد کھلے کھلے لا ؤنج اور دالان بنا ئے گئے ہیں ۔  بچوں کے لئے علامہ کی نظموں پر مبنی ایک تصویر ی خاکوں کی گیلری بھی اس حصے میں موجود ہے ۔ راہداریوں کی دیواروں کو قا ئد ا عظم، علامہ اقبال اور انکے ہم عصر مشاہیر کی تصاویر نیز عظیم مسلم مفکرین اور ان کے اہل علم کی تصویروں سے مزین کیا گیا ہے ۔

کانفرنس ہال کی اندرونی تزئینوں کے حوالے سے ملک کے اعلیٰ اور متنو ع ثقافتی تشخص کا تاثر اجاگر ہو سکے ۔ تزئین کے بنیادی عناصر میں فن خطاطی کا ماہرانہ استعمال اور نقش کاری شامل ہیں ۔  اس فن کے ماہرین میں اب صرف بزرگ فنکار باقی رہ گے ہیں ۔

اسلوب ِ تزئین میں مقامی ہنر و حرفت کی صناعی نے ایک معاصر اسلامی رنگ و آہنگ پیدا کر دیا ہے جو علامہ اقبال کی تعلیمات سے مناسبت رکھتا ہے ۔ یادگاری عما رت کے تقاضوں کے مطابق تعمیر میں ایک شان و سطوت پیدا کی گئی ہے اور اس غرض سے جگہ کی ترتیب و تنظیم رنگوں کے امتزاج ، بناوٹ کے انتخاب اور خاص طور پر وا ضع کے  گئے فرنیچر سے مدد لی گئی ہے ۔

 مسجد

عمارت نمبر۲ کےبالائی تہہ خانے میں تین سو نمازیوں کے لئے ایک نہایت خوبصورت مسجد بنا ئی گئی ہے ۔ اس مسجد کی ایک نما یا ں خصوصیت یہ ہے کہ اس میں اسماۓحسنی بڑ ی  نفاست اور مہارت سے لکھے گئےہیں جو ایک عا لمی شہرت کے حامل خطاط کے فن پا رے ہیں ۔

زیر زمین کار پارکنگ

ایوان اقبال میں دو منزلہ زیر زمین کار پارکنگ بنایا گیا ہے ۔ اس میں ۱۵۰ کا ریں اور ۲۵۰موٹرسائیکلیں رکھنےکی گنجائش ہے ، جبکہ اسکی چھت پر ۸۰کا ریں اور ۱۵۰موٹرسائیکلیں کھڑی کی جا سکتی ہیں ۔ اسکا رقبہ ۷۴۱۱۲مربع فٹ ہے ۔

سروس بلاک

امارت کی دیکھ بھال اور نظم و نسق سے متعلقہ سٹاف کے لئے کانفرنس سنٹر کے پہلو میں ایک منزلہ سروس بلاک بنایا گیا ہے اسی میں سیوریج کا پمپنگ سٹیشن بھی موجود ہے ۔

لینڈ سکیپنگ

ایوان اقبال کمپلکس  کے لئے روایتی طرز میں عمدہ چمن بندی کی گئی ہے اس کو آبشاروں ، فواروں ، پھولوں  اور گھا س سے سجے ہوئے تختوں اور صحنوں سے مزین کیا گیا ہے ۔ اس لینڈ سکپنگ کا ایک نمایاں حصہ وہ

زیر ِباغ ہے جو اس کے عقب میں واقع ہے ۔ اس کے درمیان ایک بڑا فوارہ ہے جو تینوں بلند قامت بلاکوں سے مرکوز نگاہ بنتا ہے جبکہ وہ آبشاریں عقبی طرف سے آنے والوں کو متوجہ کرتی ہوئی نظر آتی ہیں ۔ جگہ کے کل رقبہ کا تقریبا ۷۵ فیصد چمن بندی کے لئے استعمال کیا گیا ہے جبکہ ۲۵ فیصد عمارت کے لئے وقف کیا گیا ہے ۔

ایوان اقبال ایک مثالی مرکز

ایوان اقبال کی تعمیر کے بنیادی مقا صد میں سرفہرست علامہ اقبال کی تعلیمات کی تشہیر و اشاعت ، انکے افکار کا مطا لعہ ، تحقیق اور روح اجتہاد کے احیا ءکا سا ما ن کرنا شامل ہے-

ایوان اقبال کے کانفرس سنٹر کی شکل میں وطن عزیز کو جدید فنی سہولتوں سے آ راستہ اور مثالی محل وقوع والی ایک ایسی موزوں جگہ میسر ہے جسکی بدولت قومی اور بین ا لا قوامی سطح کے اجتماعات کا شا یا نِ شان اہتمام ممکن ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *