Home / خواتین بزم ِ اقبال

خواتین بزم ِ اقبال

خواتین بزم اقبال  کا قیام ۲۱جولائی سن ۲۰۰۰عیسوی میں ہوا  ۔ اسکا اجلاس ہر پندرہ دن کے بعد ہوتا ہے ۔خواتین بزم اقبال کے عنوان سے اس فورم کا فکری مرکز علامہ اقبال کا یہ حیات افروز فرمان ہے کہ ایک مرد کو تعلیم دینا صرف ایک فرد کو تعلیم دینا ہے جبکہ ایک عورت کو تعلیم یافتہ کرنا پورے خاندان اور قوم کو تعلیم یافتہ کرنا ہے ۔

خواتین بزم اقبال ایک منفرد اور مستند پلیٹ فارم ہے ۔ اسکا مقصد تعلیمات اقبال کی روشنی میں خواتین میں بیداری مقصد ِحیات اور شعور ِزیست دینا ہے تاکہ ہماری نسلیں تباہی سے بچ سکیں ۔ تعلیمات ِاقبال ایوان اقبال کی زیر سرپرستی بڑی کامیابی سے ہمکنار ہے ۔ یہاں پر ملکی اور غیر ملکی اقبال شناس دانشوروں کے خطاب بھی میسر ہیں ۔ خواتین بزم اقبال کا نسب ا لعین علامہ محمد اقبال کا ہی طے کردہ ہے ۔

خواتین بزم اقبال صرف خواتین کے لئے ہے اور اسکی ممبر شپ میں کالج کی طالبات ٬اساتذہ ٬لیکچرار ٬پروفیسرز اقبال اور با ذوق گھریلو خواتین شامل ہیں ۔ خواتین بزم اقبال کے مستقل پروگراموں میں تعلیمات اقبال کو نہایت دلچسپ ٬خوشگوار اور سلیس انداز میں پیش کیا جاتا ہے ۔ کلام اقبال ترنم اور تحت ا لفظ پڑھا جاتا ہے ۔ اس کے علاوہ بیت بازی اور دوسرے مستقل سلسلہ وار موضوعا ت بھی ہیں جن میں تعلیمات اقبال ٬حیات اقبال ٬فلسفہ خودی ٬مرد ِ مومن جیسے اہم  موضوعا ت شامل ہیں ۔ ایسی خوش نصیب خواتین کے لئے جو دنیائے شعور کے اندھیروں سے نکل کر شعور ِحق کی متلاشی ہیں یہ دروازے ان کے لئے کھول دے گئے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *