Home / بکنگ

بکنگ

بکنگ کے نرخ 2

بکنگ کے قواعدوضوابط

ادا ئیگی کا طریقہ کا ر

کرا یہ کی مکمل ادائیگی پیشگی ہو گی جس کے لئے ایوان اقبال فنڈ کے نام پر  پے آرڈر یا ڈرافٹ بنانا ضروری ہے ۔ رقم کی ادائیگی پروگرام سے دس روز قبل ہونی چاہئے ۔

پروگرام کی شرائط

پروگرام کے دوران کسی قسم کے ناچ گانے اور ایسی سرگرمی کی اجازت نہیں ہو گی جس سے ایوان اقبال کمپلیکس کے نام پر حرف آتا ہو ۔ پروگرام کی مکمل تفصیلات انعقاد سے قبل  ایوان اقبال کمپلیکس کو دینا ضروری ہیں ۔ خلاف ورزی کی صورت میں ایوان اقبال کمپلیکس کو پروگرام بند کرانے کا مکمل اختیار ہو گا ۔

پروگرام شیڈول

پروگرام شیڈول انتظامیہ  ایوان اقبال کمپلیکس کو بتانا ضروری ہے تا کہ اس حوالے سے  سٹاف کی ڈیوٹی لگا ئی جا سکے ۔

سکیورٹی

ایوان اقبال کمپلیکس کے سکیورٹی کے اپنے انتظامات ہیں ، تا ہم مہمانوں کا خیر مقدم ، انہیں نشستوں پر بٹھانا  اور اندرونی سکیورٹی پروگرام کرانے والوں کی ہو گی ۔

تمباکو نوشی ممنوع

ایوان اقبال کمپلیکس کی عمارت میں سگریٹ نوشی منع ہے ۔

کھانا پینا

کانفرنس سنٹر کے اندر کھانے پینے کی اجازت نہیں ہے ، صرف اسی جگہ پر کھانے پینے کی اجازت ہو گی جو مختص کی گئی ہو گی ۔

توڑ پھوڑ / نقصان

ایوان اقبال کمپلیکس کی املاک کو کسی قسم کا  نقصان پہنچانے کی صورت میں سکیورٹی ضبط کر لی جاۓ گی مزیدبرآں  دیواروں کو نقصان پہنچانے کی صورت میں ایک سو پچاس روپے فی مربع فٹ کے حسا ب سے ایک کونے سے دوسرے کونے تک وصول کئے جا ئیں گے۔

پا رکنگ

کانفرنس سنٹر کے سامنے پندرہ گاڑ یوں کی پا رکنگ کی گنجائش موجود ہے جسکی تفصیل پروگرام کرانےوالا  ایوان اقبال انتظامیہ کو فراہم کرنے کا پا بند ہو گا ۔ تا ہم ایوان اقبال کمپلیکس کی بیرونی دیوار کے ساتھ بھی پارکنگ کی جگہ موجود ہے ۔

جنریٹر کا نظام

ایوان اقبال کمپلیکس کا اپنا جنریٹر کا نظام ہے جو واپڈا بجلی نہ ہونے کی صورت میں کا م کرے گا تا ہم اس جنریٹر سے اے سی نہیں چل سکے گا ۔ اگر کانفرنس ہا ل میں کوئی ثقافتی پروگرام کرانا مقصود ہو تو پروگرام کرانے والے کو جنریٹر کا خود بندوبست کرنا ہو گا ۔

سا ؤنڈ سسٹم

سا ؤ نڈ سسٹم ایوان اقبال کمپلیکس کی طرف سے مہیا کیا جاۓ گا تا ہم باہر سے سسٹم لانے کی بھی اجازت ہے ۔

داخلے کا وقت

پروگرام کا انعقاد کرنے والی پا رٹی کو بکنگ کے اوقات سے آدھا گھنٹہ قبل کمپلیکس میں آنے کی اجازت ہے ۔

سیاست اور فرقہ واریت ممنوع

کسی بھی پروگرام میں منفی سیاست اور فرقہ واریت کو ہوا دینا منع ہے ۔ کسی کو بھی اجازت نہیں کہ وہ کسی کی رسوائی کا سبب بنے یا بے چینی و اضطراب پیدا کرے ۔ خاص طور پر حکومت پاکستان کے متعلق کسی قسم کی منفی گفتگو منع ہے ۔ اس لئے تقریب منعقد کرنیوالوں کو اپنے پروگرام کی مکمل تفصیلات کمپلیکس کو فراہم کرنا ہونگی ۔ اگر پروگرام میں کسی قسم کا احتجاج ، ہلڑ بازی اور قوائد و ضوابط کے برعکس بات ہو گی تو ایوان اقبال کمپلیکس کو پروگرام روکنے کا مکمل اختیار ہو گا جو کسی بھی عدالت میں چیلنج نہیں کیا جا سکے گا ۔

اسلحہ کی ممانعت

ایوان اقبال کمپلیکس کی حدود میں کسی قسم کا اسلحہ لانا منع ہے ، خلاف ورزی کی صورت میں معاملہ ضروری کاروائی کے لئے پولیس کے علم میں لایا جاۓ گا ۔

سٹیج

سٹیج کی تزئین و آرائش کی ذمہ داری پروگرام کرانے والوں کی ہو گی ۔ اس حوالے سے کسی قسم کی سہولت کے لئے کمپلیکس کے سٹاف کو پیسے نہ دئیے جا ئیں اور نہ انکی خدمات لی جائیں ۔

ائر کنڈیشنز

سٹیج پر ریہرسل کے دوران کسی بھی صورت ائر کنڈیشنڈ بند نہ کیا جاۓ تا ہم سٹیج لائٹس بند کی جا سکتی ہیں ۔

محفوظ حقوق

ایوان اقبال کمپلیکس یہ حق محفوظ رکھتا ہے کہ وہ  اپنے ریکارڈ کے لئے کسی بھی پروگرام کی ویڈیو ریکارڈنگ کر سکتا ہے ۔ دوران پروگرام ضروری مرمت  یا سازوسامان چیک کرنے کا بھی حق محفوظ ہے ۔ ایوان اقبال انتظامیہ کو یہ بھی حق حاصل ہے کہ وہ عوامی مفاد عا مہ اور حکومتی ہدایت کے مطابق بکنگ منسوخ یا اوقات کار میں تبدیلی کر سکتی ہے ۔

نظریہ پاکستان

پروگرام کے دوران نظریہ پاکستان ، حکومتی پالیسیوں اور پاک افواج کے خلاف کسی قسم کی گفتگو کرنے کی اجازت نہیں ہو گی ۔

پروگرام کی کامیابی

پروگرام کی کامیابی کے لئے ضروری ہے کہ فیس ادا کر کے بکنگ کی تصدیق کی جاۓ اور ایوان اقبال کمپلیکس کی انتظامیہ سے میٹنگ کر کے پروگرام کے لئے مطلوبہ لوازمات اور انتظامات کو حتمی شکل دی جاۓ ۔

ریہرسل /انتظامات

پروگرام کی ریہرسل کے لئے بھی کانفرنس ہا ل کی بکنگ کے نرخ فی گھنٹہ کے حسا ب سے مقررہ اوقات کے مطابق ہونگے جو پیشگی جمع کرانا لازمی ہونگے ۔ ایوان اقبال کمپلیکس کی انتظامیہ کو حق حاصل ہو گا کہ وہ ریہرسل کے اوقات کا ر تبدیل کر سکتی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *