• ایوان ِ اقبال کمپلیکس

  • فواروں اور پھولوں کا خوبصورت منظر

  • پرچم کشا ئی

  • سا نحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے

  • یوم اقبال

  • یوم اقبال

  • حقوق القرآن

  • پرویز رشید

  • ترک وفد

  • علامہ محمد اقبال کی یوم ِولادت

  • مزار ِاقبال پر فاتحہ خوانی

  • یوم ِکشمیر

  • خطرات اور میڈیا کا کردار

  • اقبال کے شاہین

  • ایک شام اقبال کے نام

  • یوم آزادی

ایوان اقبال ایک شاندار یادگاری عمارت ہے جو شا عر مشرق ، مفکر اسلام علامہ محمد اقبال کو خراج تحسین پیش کرنے کی غرض سے تعمیر کی گئی ہے ۔ اس کمپلکس کی تعمیر کا مقصد یہ ہے کہ علامہ نے عظمت اسلام کے حصول، وحدت امت اور تحقیقی روح کے احیا کے لئے جہد مسلسل کا جو پیغام دیا تھا ، اسکی نشرو اشاعت کا ایک مرکز فراہم ہو سکے ۔

اس کمپلیکس کی خاکہ گری کرتے ہوئے ہمارے لوک ورثے اور طرز تعمیر کو مد نظر رکھا گیا ہے اور اسطرح اس پر شکوہ امارت کے جمالیاتی ، علمی اور تعمیراتی پہلو ایک سوچے سمجھے طریقے سے ایک دوسرے میں گھل مل گئے ہیں ۔ عمارت کا سامنے کا رخ علامہ اقبال کے فلسفہ  ا عتمادنفس اور دیانت کی اکا سی کرتا ہے ۔عمارتوں کے سبک اور ستواں اجزاء علامہ کے شعری اسلوب کی نفاست اور لطافت کےنمائندےہیں ۔ فواروں ، آبشاروں اور سبزے کے قطعات کا سلیقے سے کیا ہوا امتزاج اگر ایک طرف مجموعی ماحول کو جلا بخشتا ہے تو ساتھ ہی ساتھ گردو پیش میں پھیلے ہوئے کرخت کاروباری سلسلوں میں پناہ گاہ بھی سا بت ہوتا ہے ۔

کمپلکس  کا مجموعی تعمیر شدہ حصہ۳۳۸۹۱۲ مربع فٹ پر مشتمل ہے جبکہ قطعۂ زمین کا کل رقبہ ۴۲کنال ہے ۔ قطع زمین حکومت پنجاب کاعطیہ ہے ۔ کمپلیکس کے چھ بڑے حصے ہیں جن میں کا نفرس سنٹرنمایاں خصوصیات کا حامل ہے ۔

چیئرمین پیغام   

ایوان اقبال کمپلیکس تخلیقی ، اخلاقی اور تصوراتی سرگرمیوں کی ایک ایسی گزرگاہ ہے جہاں فلسفہ کو جدید یت کے ساتھ پیش Arif-Nizami-150x150کیا اور پرکھا جاتا ہے ۔ ایوان اقبال اسلام میں مذہبی فکر کی تعمیر نو اور علامہ محمد اقبال کے بنیادی فلسفیانہ نظریات کو بھی تفصیلی طور پر پیش کرتا ہے ۔ کمپلیکس اسی نقطہ نگاہ سے اپنی بھر پور کوشش کرتا ہے کے علامہ اقبال کا  پیغا م صحیح معنوں میں عام لوگوں خصوصی طور پر نوجوانوں اور بچوں میں فروغ پا ئے ۔ اس حوالے سے ادارہ نے اپنی ویب سائٹ بھی لانچ کر رکھی ہے جہاں پر ایوان اقبال کمپلیکس میں ہونے والی تقریبات ، سیمینارز اور لیکچرز سے متعلق آگاہی دی جاتی ہے ۔ایوان اقبال کمپلیکس کے  چیئرمین ہونے کے ناتے مجھے یقین کامل ہے کہ یہ ادارہ علامہ محمد اقبال کے روحانی ، مذہبی اور فلسفیانہ پیغام کو فروغ دے رہا ہے اور ہمیشہ دیتا رہے گا ۔